تازہ ترین خبریں

دھشتگرد ٹولہ داعش آئندہ ایران میں بھی دھشتگردانہ کاروائیاں کرے گا۔

عراق کے وزیر خارجہ نے ویانا کانفرنس کے دوران نیوز ایجنسیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق دھشتگرد ٹولہ داعش آئندہ ایران میں بھی دھشتگردانہ کاروائیاں کرے گا۔
ابراہیم جعفری نے اس بارے میں مزید کہا: عراقی انٹیلی جنس اور تنظیموں کو کچھ ایسے دستاویزات ہاتھ لگے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ عراق و شام کے علاوہ کئی دوسرے ممالک بھی جلد داعش کے حملوں کا نشانہ بنیں گے۔
انہوں نے کہا: برّ اعظم امریکہ میں ریاست ہائے متحدہ، یورپ میں فرانس اور ایشیا میں ایران داعش کے آئندہ حملوں کے ٹارگٹ ہیں۔
عراق کے وزیر خارجہ نے پیرس کے حملے کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے کہا: فرانس کے بارے میں یہ پیشگوئی سامنے آ چکی ہے اور امریکہ اور ایران سے ہم یہ کہیں گے کہ اپنے سکیورٹی انتظامات پہلے سے زیادہ قوی کر دیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close