تازہ ترین خبریںپاکستان

ہزارگنجی شہداء کے اہل خانہ کو معاوضہ اور زخمیوں کا علاج معالجہ یقینی بنایا جائے، تاجری برادری کا مطالبہ


یونائیٹڈ سبزی فروٹ کمیشن ایجنٹس، اتحاد ماشہ خور یونین ، چھابڑی یونین اور مرکزی انجمن تاجران کے رہنماوں نے ہزار گنجی سبزی منڈی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کوئٹہ کی تاجربرادری کا کہنا ہے کہ واقعے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو معاوضہ اورزخمیوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا، یہ بات حضرت افغان ، عبدالرحیم کاکڑ ، عالمگیر خان ، نصیب اللہ لانگو ، غلام محمد کاکڑ اور دیگر نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہزار گنجی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دل خراش واقعے میں 2 درجن کے قریب بے گناہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 50 کے قریب زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ، سفاکانہ عمل اور ناقابل معافی و قابل گرفت جرم ہے، دہشت گرد ایسے واقعات منظم سازش و منصوبہ بندی کے تحت کرکے خوف و ہراس پھیلاکر مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔

ہم ہزار گنجی کمیشن ایجنٹس، چھابڑی اتحاد و اتحاد ماشہ خور یونین اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔

 انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری کو یقینی بنائے ، اس طرح کے واقعات اور بالخصوص کاروباری مرکز میں جہاں سےہزاروں لوگوں کے گھروں کے چولہے جل رہے ہیں وہاں دہشت گردی کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار نہ کیا گیااور دہشت گردوں کو عبرتناک سزائیں نہ دی گئیں تو عوامکی بے چینی میں اضافہ ہوجائے گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close