تازہ ترین خبریںپاکستان

خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کلعدم قرار

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے خلاف اپیل پر فیصلہ دیتے ہوئے ان کی اپیل منظور کرلی اور ان کی تاحیات نااہلی کالعدم قرار دے دی۔

رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اورجسٹس سجادعلی شاہ پرمشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ اگر ہم کسی نتیجے پر پہنچ گئے تو آج ہی فیصلہ سنادیں گے۔

ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا جس کو انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی کر دی تھی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے تھے کہ یہ ایک شخص کی تاحیات نااہلی کا معاملہ ہے، عدالت باریک بینی سے معاملے کا جائزہ لے گی۔

عدالت کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ تاحیات نااہلی کے لے ٹھوس وجہ ہونی چاہیے، ٹیکس نظام میں امراء کیلئے جان بوجھ کر گنجائش چھوڑی گئی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close