تازہ ترین خبریں

مشہد مقدس سے براہ راست اسلام آباد کے لئے پروازیں چلانے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی نجی کمپنی اتا ایئرلائن (ATA Airlines) نے ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس اور پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے لئے براہ راست اسلام آباد کے لئے پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی نجی کمپنی اتا ایئرلائن (ATA Airlines) نے ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس اور پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے لئے براہ راست اسلام آباد کے لئے پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اتا ایئرلائن کی پہلی پرواز 10 فروری کو ایران کے مذہبی  اور دوسے بڑے شہر مقدس  سے ‘اسلام آباد’ پہنچے گی.

ائرلائن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پرواز ہفتے میں ایک دن (بروزہفتہ) مشہد سے اسلام آباد آئے گی اور اسی شام اسلام آباد سے مشہد واپس جائے گی.

واضح رہے کہ مشہد اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز زائرین کے مشکلات میں آسانی ہوگی۔

خیال رہے کہ اتا ایئر لائن کی پرواز کے آغاز سے ایران اور پاکستان کے درمیان موجودہ پروازوں کی تعداد 7 جائے گی۔

ایران کی نجی کمپنی کیش ایئرلاین کی جانب سے تہران اور اسلام آباد کے درمیان ہفتے میں ایک پرواز چلائی جاتی ہے۔

ایران ایئر کی جانب سے تہران اور کراچی کے درمیان ہر جمعرات کے روز پرواز چلائی جاتی ہے جبکہ ایران کی نجی کمپنی تابان کی مشہد اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازوں کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ایران کی مشہور کمپنی ماہان ایئر نے بھی تہران، مشہد اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے.

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close