تازہ ترین خبریں

کوئٹہ میں دو بھائیوں پر دھشتگردانہ حملہ، ایک شہید دوسرا زخمی+ تصاویر

کوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے دوبھائیوں میں سے ایک شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

کوئٹہ سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے گاڑی میں سوار دو بھائی سید جعفر عباس اور سید تنویر عباس ولد سید اصغر علی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھائی جعفر عباس شہید جبکہ تنویر عباس ولد اصغر علی شدید زخمی ہوگیا۔ موٹر سائیکل سوار دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی تنویر عباس کو بی ایم سی منتقل کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close