تازہ ترین خبریں

امام موسی کاظم(ع) کے یوم شہادت پر لاکھوں عزادار کاظمین میں جمع

فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مخصوصی میں شرکت کے لئے عراق کے مختلف علاقوں اور دوسرے ملکوں سے بہت بڑی تعداد میں زائرین کاظمین پہنچ رہے ہیں ۔

حکومت عراق نے خاص طور پر شہر کاظمین میں زائرین کی حفاظت کے لئے سیکورٹی بڑھا دی ہے ۔ عراق کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اتوار اور پیر کو دو دن میں لاکھوں زائرین کاظمین پہنچ چکے ہیں اور زائرین کے کاروانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ منگل پچیس رجب کو فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا یوم شہادت ہے ۔ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مخصوصی میں شرکت کے لئے ایک ہفتہ پہلے سے ہی عراق کے مختلف علاقوں سے دسیوں لاکھ زائرین کاروانوں کی شکل میں کاظمین کی جانب روانہ ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی زائرین بھی حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی عزاداری میں شرکت کے لئے کاظمین پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

اس درمیان پیر کو بغداد کے جنوب مغرب میں واقع علاقے السیدیہ میں فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے زائرین کے راستے میں بم کے دھماکے میں کم سے کم چوبیس زائرین شہید اور اکتالیس زخمی ہوگئے۔ شہیدہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں –

گزشتہ سنیچر کو بغداد کے جنوب مشرق میں واقع علاقے النہروان میں بھی زائرین کے راستے میں کار بم کے دھماکے میں اکیس زائر شہید اور بیالیس زخمی ہوگئے تھے ۔

ادھر بغداد کے الطارمیہ علاقےمیں بھی ایک بازارمیں ہوئے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہوگئے –

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close