تازہ ترین خبریںپاکستان

کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 لیویز اہلکار جاں بحق

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ کے علاقے کلی بنگلزئی کے قریب لیویز اہلکاروں کی گاڑی پر دہشت گردوں فائرنگ سے 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

اسلام نیوزکی رپورٹ کے مطابق،  کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع کلی بنگلزئی کے قریب نامعلوم مسلحہ افراد نے لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار جاں بحق ہوگئے، واقعے کے فوری بعد امدادیں ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی اور لیویز اہلکاروں کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے لیویز اہلکاروں سے 2 کی شناخت انور اور نصب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close