تازہ ترین خبریںپاکستان

زائرین کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائیگی،آئی جی پولیس

آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کا کہنا ہے کہ عراق سے زیارت کرکے واپس آنے والے زائرین کو تفتان سے کوئٹہ لانے کیلئے مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اورانکی جلد واپسی یقینی بنائی جائے گی۔

آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے صوبہ بلوچستان کے شیعہ علمائے کرام کے ایک وفد سے بات چیت کرتےہوئے کہا ہے کہ  ایران – عراق سے زیارت کرکے واپس آنے والے زائرین کو تفتان سے کوئٹہ لانے کیلئے مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اورانکی جلد واپسی یقینی بنائی جائے گی۔

آئی جی پولیس نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران-عراق سے زیارات کرکے واپس آنے والے زائرین کو تفتان سے کوئٹہ لانے کیلئے مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اورانکی جلد واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ایران-عراق سے زیارت کرکے وطن واپس آنے والے ہزاروں زائرین کو سیکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کر تفتان میں روکا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تفتان بارڈر پر ہزاروں مرد خواتین بچے کھلے آسمان تلے کئی دنوں سے محصور ہیں،سرد موسم اور بنیادی طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے تین زائرین جان بحق ہوچکےہیں،صورتحال تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے اگر فوری انتظام نہ کیا گیا تو وبائی امراض کے پھیلنے اوراموات کا خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے واضح احکامات کے باوجود اب تک انتظامیہ زائرین کو سہولت پہنچانے میں ناکام رہی ہے ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے فوری طور پر زائرین کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close