تازہ ترین خبریںپاکستان

بلاول نے انتخابات کےالتوا کی مخالفت کردی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ اصولی طور پر انتخابات کے التوا کے خلاف ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے اسلام آباد، بلوچستان اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے اور ان کی ٹائمنگ تشویش کا باعث ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے الیکشن کمیشن کو خط اور الیکشن ملتوی کرنے کے لیے بلوچستان اسمبلی کی قرارداد پر بھی تشویش کا اظہار کیاہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بھی آئندہ عام انتخابات ہر صورت مقررہ تاریخ 25 جولائی کو کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر انتخابات مؤخر ہوئے تو ملک بے چینی اور ہیجان کا شکار ہوجائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن، نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر، شیری رحمان، خورشید احمد شاہ، مراد علی شاہ اور سعید غنی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نامزدگی فارم پر قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے، جسے عدالتی حکم کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close