تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی کےمختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں‘ اسلحہ سمیت 13 شرپسند گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کےدوران 13 شرپسندوسں کو  اسلحہ سممیت گرفتارکرکے چھینی گئی موٹرسائیکلیں اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق،  کراچی کے علاقے منگھو پیرمشکی پاڑہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 10 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب شہرقائد کے علاقے عزیزآباد اور جوہرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹرسائیکلیں اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

خیال رہے کہ رات گئے رینجرز نے خفیہ اطلاع پر سرجانی ٹاؤن میں بڑی کارروائی کرکے زیرتعمیر مکان میں دفن کیا گیا اسلحے کا ڈھیر برآمد کرلیا، ہتھیار شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے چھپائے گئے تھے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاؤن یارو گوٹھ میں کارروائی کی گئی، زیرتعمیرمکان میں کھدائی کی تو ہتھیار اور گولیاں ملیں، برآمد اسلحے میں دو ایس ایم جیز، ایم پی فائیو،30بور پسٹل، ریپیٹرز، شارٹ گن اور مختلف ہتھیاروں کی ایک ہزار کے قریب گولیاں شامل ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close