تازہ ترین خبریںپاکستان

افغانستان کی سرحد سے شرپسندوں کا حملہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سرحدپار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پردہشت گرد حملہ ناکام بنادیا دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دہشت گردوں کے حملے میں 3 فوجی جوان شہید ہوئے۔

شہید ہونے والی فوجی جوانوں میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے حوالدار افتخار، چترال سے تعلق رکھنے والے سپاہی آفتاب اور گجرات سے تعلق رکھنے والے سپاہی عثمان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے حملہ شمالی وزیرستان کے بارڈر شوال پر کیا۔

خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی پاک فوج کے جوانوں نے سرحد پار سے مہمند ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی فرمان اللہ بھی شہید ہوا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close