تازہ ترین خبریںدنیا

افغانستان کے صوبے بگرام میں امریکی فوج پر بم دھماکہ، ۳امریکی ہلاک


کابل کے قریب بگرام کے فضائی اڈے پر نصب آئی ای ڈی کے دھماکے سے 3 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نیٹو کی زیر سربراہی مشن نے اپنے بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کابل کے قریب بگرام کے فضائی اڈے پر نصب آئی ای ڈی کے دھماکے سے 3 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

ان ہلاکتوں کے بعد رواں سال افغانستان میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 7 اور 2015 کے بعد سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 68 ہو گئی ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان میں ایک آپریشن کے دوران امریکی فوج کے اہلکار ہلاک ہو گئے تھے تاہم امریکی فوج کے برعکس اس جنگ میں ہلاک ہونے والے افغانستان سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی تعداد انتہائی زیادہ ہے۔

17سال سے زائد عرصے سے زجاری اس جنگ کے خاتمے امریکی حکام اور طالبان کے درمیان متعدد مذاکرات ہونے کے باوجود افغانستان میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال شروع ہونے والے ان مذاکرات کا نیا دور رواں ماہ ہی ختم ہوا ہے جس میں کچھ پیشرفت ہوئی تھی۔

نیٹو کی زیر سربراہی ریزولوٹ سپورٹ مشن 17ہزار فوجیوں پر مشتمل ہے جس میں سے آدھے امریکی فوجی ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close