تازہ ترین خبریںپاکستان

زیارت میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 6 اہلکار شہید


بلوچستان کے ضلع زیارت میں لیویزچیک پوسٹ پرملک دشمن دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہل کار شہید ہوگئے۔

اسلام نیوزکی رپورٹ کے مطابق، ڈی سی زیارت قادر بخش پرکانی کے مطابق زیارت میں لیویز کی چیک پوسٹ پرنامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 6 لیویز اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر زیارت نے یہ بھی بتایا ہے کہ واقعہ زیارت کے علاقے سنجاوی کی لعل کٹائی چیک پوسٹ پر پیش آیا ہے،دہشت گردفائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کے گھیرے میں لے لیا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close