تازہ ترین خبریںدنیا

طالبان رہنما ملاعبدالمنان امریکی حملے میں مارے گئے


افغانستان میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں طالبان کے سینیئر کمانڈر ملا عبدالمنان اخوند ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات افغان صوبے ہلمند کے ضلع نوزاد میں امریکی طیاروں نے افغان طالبان کے مشتبہ ٹھکانے پر حملہ کیا۔ جس میں 29  طالبان ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

 ہلاک ہونے والوں میں طالبان کی جانب سے ہلمند کے لئے مقرر کئے گئے گورنر اور عسکری سربراہ ملا عبدالمنان اخوند بھی شامل ہیں۔

افغان طالبان نے ملا منان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان نجیب دانش نے کہا ہے کہ ملا منان کی موت طالبان کے لیے بہت بڑا دھچکہ ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ ہلمند کو افغان طالبان کے سب سے بڑے گڑھ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ 2014 میں برطانوی فوج کے انخلا کے بعد سے صوبے کے بیشتر حصے پر افغان طالبان کا تسلط ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close