تازہ ترین خبریں

مغربی افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے 60 اہلکار طالبان کی صفوں میں شامل

صوبہ فراہ کے ذرائع ابلاغ کہنا ہے کہ ایک مقامی پولیس کمانڈر نے 60 سپاہیوں کے ہمراہ طالبان میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مغربی افغانستان کے صوبہ فراہ کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایک پولیس کمانڈر نے کابل حکام سے غداری کرتے ہوئے 60 سپاہیوں اور ہتھیار سمیت طالبان میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیاہے۔

فراہ صوبے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ فراہ کے «پرچمن» نامی علاقے میں پولیس کے 60 اہلکاروں نے ہتھیار سمیت طالبان میں شامل ہو کر افغان سیکیورٹی فورسز کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک افغان حکام نے سیکیورٹی فورسز کے طالبان میں شمولیت پر کسی قسم کا کوئی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عوامی فورسز کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے اپنے تمام مسلح افراد سمیت طالبان کی صفوں میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حکومت کے ساتھ بغاوت اور غداری کابل حکام کے لئے نہایت سنگین مسئلہ ہے، گزشتہ سال ایک ہزار سے زائد سیکیورٹی فورسز کے اہلکار طالبان سے جاملے تھے جن میں سے اکثر کا تعلق صوبہ ہلمند اور ارزگان سے تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close