تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

مانچسٹر: سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی یاد میں تعزیتی مظاہرہ


جعفریہ فائونڈیشن یوکے، کے چیئرمین قیصر عباس بخاری کا کہنا ہے کہ شیعہ کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی قونصلیٹ جنرل مانچسٹر کے باہرسانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کی یاد میں تعزیتی مظاہرہ کیا جائے گا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی کے خلاف جعفریہ فائونڈیشن یوکے، کے چیئرمین قیصر عباس بخاری کا کہنا ہے کہ شیعہ کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی قونصلیٹ جنرل مانچسٹر کے باہرسانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کی یاد میں تعزیتی مظاہرہ کیا جائے گا۔
جس میں برٹش پاکستانی کمیونٹی رہنمائوں، سید سجاد کاظمی سمیت دیگر کمیونٹی رہنما شرکت کریں گے۔ سید سجاد کاظمی، فرحت عباس شاہ، سید امیر شاہ، شاہد کاظمی، سید یاسر، شبیر کاظمی، غلام عباس، عمران رضا، اکبر رضا، ڈاکٹر آفتاب احمد، حیدر بخاری، حسنین بخاری، محمد عباس، چوہدری ساجد علی، چوہدری جعفر اقبال، سید قلب عباس شاہ، سید امتیاز کاظمی ڈاکٹر عامر رضوی، رجب علی، امانت غوری، ڈاکٹر موسیٰ رضا، ڈاکٹر مہدی، چوہدری اسلم، سید ندیم عباس شاہ، افتخار حسین کاظمی اور دیگر افراد نے سانحہ کوئٹہ کی مذمت کی۔
قیصر بخاری، سید سجاد کاظمی، صدرموومنٹ فار دی رائٹ اوورسیز پاکستانی چوہدری گلفار احمد نے سانحہ ہزار گنجی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں برسوں سے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔
ہزاروں کی تعداد میں پشتون، بلوچ، ہزارہ و دیگر اقوام کا بہیمانہ قتل عام کیا گیا، لیکن اس سے بھی المناک بات یہ ہے کہ آج تک کوئی قاتل نہیں پکڑا گیا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر بیرونی مداخلت ہے تو اسے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اجاگر کیوں نہیں کیا جاتا یا بلوچستانیوں کے خون کو خون نہیں سمجھا جاتا۔ گزشتہ 20برس سے ہزارہ برادری نے بے شمار نہتے بے گناہ لاشیں اٹھائی ہیں، آخر کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close