تازہ ترین خبریںپاکستان

چاند 4 جون کی شام کو نظر آنے کا قوی امکان ہے،محکمہ موسمیات


پاکستان میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند 4 جون کی شام کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش آج دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہوگی اور یہ 4 جون کی شام کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
اس دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گزشتہ دنوں اگلے 5 سال کیلئے عید کی تاریخوں کااعلان کیا اوراپنا قمری کلینڈر لے کر میدان میں آگئے، جبکہ چاند دیکھنے سے متعلق ویب سائٹ بھی لانچ کردی۔
فواد چوہدری نے موقف اختیار کیا تھا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے آسانی سے پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ چاند کب دکھے گا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے ہی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات منگل 4 جون سے جمعہ 7 جون تک ہوں گی۔
دوسری جانب وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا کہنا ہے کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل 4 جون بمطابق 29 رمضان المبارک 1440 ھ کو کراچی میں ہوگا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close