تازہ ترین خبریں

خاشقجی کےقتل کےثبوت مٹانےکی کوشش کی گئی، ترک حکام


ترکی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی قونصل خانےمیں صحافی جمال خاشقجی کےقتل کےثبوت مٹانےکی کوشش کی گئی ۔

غیرملکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  ترکی کے ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جمال خاشقجی کی ہلاکت کے بعد کیمسٹ احمد عبد العزیزاورٹوکزیکالوجسٹ خالد یحییٰ ال زہرانی پرمشتمل ٹیم یعنی زہریلی اشیاء اور کیمیائی اشیا کے دو ماہرین کو استنبول میں اپنے قونصلیٹ میں بھیجا تھا تاکہ وہ وہاں موجود ثبوت مٹا دیں۔

رپورٹ کے مطابق ترک اہلکار کا کہنا ہےکہ اس کامطلب ہےواقعےسے اعلیٰ سعودی حکام آگاہ تھے اور ٹیم کوترک تفتیش کاروں کےچھاپےسےپہلےثبوت مٹانےکاکہاگیاتھا۔

رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ یہ ٹیم ملک چھوڑنے سے پہلے 12 اور 17 اکتوبر کے درمیان ہر روز اس عمارت میں گئی۔

اس سے قبل ترکی نے دعویٰ کیا تھا کہ جمال خاشقجی کو گلا دبا کر ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے گئے۔

واضح رہے کہ صحافی کے دو بیٹوں کی طرف سے اپنے والد کی میت ان کے حوالے کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

یاد رہے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کیا گیا تھا جہاں وہ اپنی دوسری شادی سے پہلے ضروری کاغذی کارروائی کے لیے گئے تھے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close