تازہ ترین خبریںپاکستان

رینجرز کو واپس بلائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، حکومت سندھ

 سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ رینجرز کو واپس بلائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں کیونکہ رینجرز کے پاس آرٹیکل 147 کے تحت 12 ماہ تک سیکیورٹی فرائض انجام دینے کے اختیارات موجود ہیں۔

شیعہ ان اسلام: محکمہ داخلہ سندھ  نے اعلان کیا ہے کہ رینجرز کو واپس بلائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں کیونکہ رینجرز کے پاس آرٹیکل 147 کے تحت 12 ماہ تک سیکیورٹی فرائض انجام دینے  کے اختیارات موجود ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز سے اختیارات واپس لینے کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رینجرزکے اہلکار بدستور سیکیورٹی فرائض انجان دیتے رہیں گے۔

حکام کاکہنا ہے کہ رینجرز کو ایک سال کے اختیارات دیئے گئے تھے جو 19 جولائی کو ختم ہوں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز کو ہٹانے کے خبروں کے متعلق بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رینجرز سے اختیارات واپس لینے کا تاثر غلط ہے رینجرزتعیناتی کی توسیع 20 جولائی 2016 تا 19 جولائی 2017 ہے۔

صوبہ سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ رینجرز قانونی طور پرمینڈیٹ کے تحت کردار ادا کررہی ہے۔

محکمہ داخلہ سے جاری بیان کے مطابق رینجرز کو یکم اگست 2016 کے نوٹی فکیشن کے تحت جو اختیارات حاصل  ہیں اس کے تحت رینجرز پٹرولنگ، پکٹ، تنصیبات کی سیکیورٹی اور پولیس کی معاونت کر سکتی ہے۔

 وضح رہے کہ رینجرز ملک میں ہونے والے  تقریبات، ملکی اور غیر ملکی اہم شخصیات کی سیکورٹی کے لئے بھی  پولیس کی معاونت کرتی ہے۔

دوسری طرف پنجاب حکومت کا کہناہے کہ رینجرزکے اختیارات میں وقت سے پہلے توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سندھ کی طرح پنجاب میں رینجرز کو اختیارات  دینے مین میں تاخیر اور پس وپیش سے کام نہیں لیا جائے گا۔

پنجاب کے وزیرقانون راناثنااللہ نے اعلان کیا ہے کہ  وقت سے پہلے ہی رینجرز کوتمام اختیارات دے دیئے جائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں پنجاب رینجرز نے  بہت اچھا کردار ادا کیا ہے رینجرز نے سی ٹی ڈی، اور دیگر حساس اداروں کے کے مل کر امن و امان کے لئے کام کیا ہے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رینجرز کو زیادہ اختیارات  دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں  22 فروری کو رینجرز کو اختیارات دینے کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔

اب حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ  رینجرز کے اختیارات میں توسیع 22 اپریل سے پہلے ہی کردی جائے گی اور اس کا باقاعدہ حکم نامہ  بھی جاری کردیا جائے گا۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close