تازہ ترین خبریںکشمیر

نہتے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تھما نہیں ہے، محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر بھارتی فورسز نے فائرنگ کی، پیلٹ اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔

کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسزنے محاصرے اور گھر گھر تلاشی کا جبری عمل شروع کیا تو وہاں کے مکین گھروں سے نکل آئے۔

مظلوم کشمیریوں نے قابض فوج کے ظالمانہ اقدام کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔

جس پر مشتعل ہو کر بھارتی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی، پیلٹس (چھرے) اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔

ظالم بھارتی فورسز نے اپنی بربریت کی کارروائی کے دوران ایک گھر کو بھی تباہ کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر پر قابض انتظامیہ نے علاقے میں سڑکیں اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close