تازہ ترین خبریںپاکستان

ایچ آئی وی سزائے موت نہیں، اس کا علاج ہوسکتا ہے،بلاول


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی سزائے موت نہیں، اس کا علاج ہوسکتا ہے، ایچ آئی وی کے متاثرین کو زندگی بھر علاج کی سہولت دی جائے گی۔
رتو ڈیرومیں میڈیا سے پریس کانفرنس کرتےہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایچ آئی وی سے متعلق آگاہی نہیں ہے،ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس سال بعد ایڈز کا ایشو ہو سکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو آگاہی ہونی چاہیے کہ وہ خود کو ایچ آئی وی سے بچا سکے، ماضی میں ایچ آئی وی یا ایڈز کو خطرناک سمجھا جاتا تھا۔
بلاول بھٹونے کہا کہ لاڑکانہ اور رتودیرو میں ایچ آئی وی کی وبا نہیں ہے، ایچ آئی وی کا علاج ہو سکتاہے، علاج موجود ہے ۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایچ آئی وی کے علاج کے لئے وزیراعلیٰ سندھ کو انڈومنٹ فنڈ بنانے کی ہدایت کی ہے، بیماری کی زد میں آنے والوں کے لئے علاج کی سہولت پہنچانی ہوگی تاکہ اس بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
بلاول نے کہا کہ ایچ آئی وی کے متاثرہ بچے اور والدین کے نام منظر عام پر نہ لائے جائیں، متاثرین کےنام منظر عام پر لانا برداشت نہیں کرینگے۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہاکوئی ایک حکومت اکیلے اسکا مقابلا نہیں کر سکتی ، میں سب سے مدد مانگتا ہوں، مل کر اس بیماری کے خلاف جنگ لڑنے کی ضرورت ہے آئیں ہمارا ساتھ دیں ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں ایچ آئی وی پر قانون سازی کی ہے اور سندھ قانون سازی کرنے والا واحد صوبہ ہے۔

اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں تعلقہ اسپتال رتو ڈیرو پہنچے، جہاں اُنہیں ڈاکٹروں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
بلاول بھٹو کو بتایا گیا کہ صرف 32 دنوں میں رتو ڈیرو تعلقہ اسپتال میں 22ہزار سے زائد افراد کی ایچ آئی وی اسکریننگ کی گئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے تعلقہ اسپتال رتو ڈیرو کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری پر زور دیا۔

چیئرمین پی پی نے ایچ آئی وی اسکریننگ کیمپ میں مریضوں سے ملاقات کی اور ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے نئے قائم ہونے والے وارڈ کا دورہ بھی کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے والدین کو حوصلہ دیا اور کہا کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، وزیر صحت عذرا پیچوہو، سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضی وہاب اور پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو بھی موجود تھے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close