تازہ ترین خبریں

حزب اللہ آئندہ جنگ میں روزانہ 4ہزار میزائل داغنے کی صلاحیت رکتھی ہے، اسرائیلی اخبار

اسرائیل اخبار کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جنگ ہوئی تو حزب اللہ روزانہ 4 ہزار میزائل اسرائیل کے مختلف علاقوں پرفائرکرے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسرائیلی اخبار ‘یدیعوت احرونوت’کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جنگ ہوئی تو لبنان کی عسکری تنظیم اسرائیل کے مختلف علاقوں پر ہرگھنٹے میں 150 سے زائد میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اسرائیلی اخبار نے صہیونی فوج کو خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حزب اللہ پہلے سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہوچکی ہے اس کے میزائل پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں اپنے ہدف تک پہنچ سکتے ہیں۔

صہیونی اخبار کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے زمین سے زمین تک مار کرنے والے  میزائل اسرائیل کے کسی بھی جگہ پہنچ سکتے ہیں اور نہایت مہارت کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس اخبار کا دعویٰ ہے کہ حزب کے ساتھ جنگ کی صورت میں شام کے سرزمین تک حزب اللہ کی رسائی ہوگی جس سے اسرائیلی فوج کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ متوقع جنگ میں اسرائیل کے کم ازکم 2000 فوجی زخمی یا ہلاک ہونگے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت سے اسرائیل سمیت خطے کے بعض امریکہ نواز ممالک کی نیندیں اڑ گئیں ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close