تازہ ترین خبریں

’گوادر پورٹ ایک برس میں فعال ہو جائے گی‘

گوادر بندرگاہ کو 47 ارب ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کا ’دل‘ سمجھا جاتا ہے
چین کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ پاکستان کی گہرے پانیوں کی بندرگاہ گودار ایک سال میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گی۔
چین کی بیرون ملک بندرگارہوں کو ترقی دینے والے محکمے چائنا اورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ زانگ بوزونگ نے کہا کہ 2017 میں گودار بندرگاہ سے دس لاکھ ٹن کارگو گزرے گا۔
چینی اہلکار نے منگل کے روز ایک سیمینار کے دوران صحافیوں نے بتایا کہ فی الحال گودار بندرگاہ سے تجارت نہ ہونے کے برابر ہے۔’گوادر کو علاقائی تجارت کا مرکز بنانا ہمارا خواب ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس میں (تجارت) میں بہت بڑا اضافہ ہو گا۔‘
گوادر بندرگاہ کو 47 ارب ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کا ’دل‘ سمجھا جاتا ہے۔ اس بندرگاہ کے بننے سے چین کو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close