اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںپاکستان

اسرائیل کو تسلیم کرنا اُمت مسلمہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے ،علامہ ساجد علی نقوی


قائد ملت جعفریہ علامہ ساجدنقوی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا اُمت مسلمہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کےمترادف ہے، جو لوگ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہے ہیں ان کو اپنی سوچ میں تبدیلیلانے کی ضرورت ہے اس لئے کہ یہود و نصاریٰ اُمت مسلمہ کے کبھی دوست نہیں بن سکتے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ علامہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے غزہ پٹی فلسطینپر اسرائیلی فورسز کی جانب سے فائرنگ اور مزائلوں سے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا کہ غزہ پراسرائیلی جارحیت وسفاکیت اُمت مسلمہ کےلئے لمحہ فکریہ ہے۔

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہناتھا کہ غزہ پٹی پر معصوم بچوں اور شہریوں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ اور مزائلوں سے حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس پر اقوام عالم کی خاموشی حیران کن اور اس موقع پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی آنکھیں بند اور زبانیں کیوں گنگ ہو جاتی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مارچ سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 200 فلسطینی شہید کئے جا چکے ہیں جن میں بچے، خواتین، جوان اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں، اور ہم فلسطینی بھائیوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خطہ کا پائیدار امن بھی مسئلہ فلسطین سے جڑ ا ہوا ہے۔

علامہ ساجد نقوی نےحکومت پاکستان پر بھی زور دیاکہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل کےلئے بھرپور اور موثر کردار ادا کرتے ہوئے فلسطینی بھائیوں پر ظلم اور اسرائیلی سفاکیت و جارحیت کوروکنے میں کلیدی کر دار ادا کرے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close