تازہ ترین خبریںدنیا

سعودی عرب کے بغیر اسرائیل کا وجود ممکن نہیں تھا، ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بغیر اسرائیل کا وجود ممکن نہیں تھا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ  اگر سعودی عرب تعاون نہ کرتا تو اسرائیل بہت بڑی مصیبت میں ہوتا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر امریکی فوجیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب امریکا کا دیرینہ اتحادی ہے اور اس نے امریکا میں غیرمعمولی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزیدکہا کہ سعودیہ نے خطے میں ہماری بہت مدد کی ہے اور اگر یہ مدد نہ ہوتی تو خطے میں ہمارے پاس کوئی بڑا اڈا نہ ہوتا۔

واضح رہے کہ نام نہاد خادم الحرمین نے عالم اسلام خاص کر فلسطین کے ساتھ غداری کرتے ہوئے غاصب صہیونی حکومت کی پشت پناہی کی ہے۔

سعودی عرب نے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کی حمایت، بیت المقدس کے مسئلے میں خود کو اسلامی ممالک سے الگ کرکے اور یمن کے خلاف جرائم جاری رکھ کر اسلامی ممالک میں اپنی پوزیشن اور دنیائے عرب میں رسوا ہوچکا ہے۔

درحقیقت محمد بن سلمان جب سے سعودی عرب کے ولیعھد منصوب ہوئے ہیں اس وقت سے ہی انھوں نے یہ ثابت کردکھایا ہے کہ وہ نہ صرف سفارتکاری کے ہنر سے بے بہرہ ہیں بلکہ آل سعود کو سقوط کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے-

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close