تازہ ترین خبریںپاکستان

شام میں امریکی اتحاد کی بمباری 30 عام شہری جاں بحق

شام میں داعش کے خلاف نام نہادعالمی اتحاد نے الحسکہ میں بمباری کر کے 30 شہریوں کو جاں بحق کردیا ہے۔

اسپونٹک کے حوالےسے بتایا ہے کہ  شام میں داعش کے خلاف نام نہادعالمی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الحسکہ صوبے کے علاقے القصر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت 30 شامی باشندے جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اتحاد کے حملوں میں 20 افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

شام کی وزارت خارجہ نے اس قسم کے حملوں  پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو ایک خط ارسال کر کے ان حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close