تازہ ترین خبریںپاکستانکشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ

 

وزریرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتحقیقاتی کمیشن کامطالبہ کردیا اور کہا بھارت کچھ چھپا نہیں رہاتوانکوائری کمیشن بنانےکیلئےحمایت کرے۔

رپورٹ کے مطابق، نیویارک میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے عالمی برادری سے رابطے رابطہ کیا اور او آئی سی جموں و کشمیر رابطہ گروپ سے خطاب میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے اراکین کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کچھ چھپا نہیں رہا تو انکوائری کمیشن بنانے کیلئے حمایت کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کی جدوجہد کو تسلیم کرتی ہے اور اس کی رپورٹ حقائق پر مبنی ہے۔

سلامتی کونسل کی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں شفاف،جمہوری اصلاحات کےحق میں ہے،مخصوص ملکوں کےمفاد میں اصلاحات قبول نہیں۔

بی کے خاتمے سے متعلق اجلاس میں وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت ملک سےٹی بی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،پاکستان میں ٹی بی کے کامیاب علاج کی شرح پینسٹھ فیصد ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے سعودی ہم منصب عادل بن احمد الجبیر،برطانوی ہم منصب جیریمی ہنٹ، اومانی وزیرخارجہ یوسف بن الاوی بن عبداللہ ، یورپی یونین اور بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی کے نمائندوں نے الگ الگ ملاقاتیں کی، جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ مغربی اور مسلم رہنماؤں کو وزیراعظم عمران خان سے ملنے کا اشتیاق ہے، عمران خان کی حکومت سےخارجی سطح پر بہت امیدیں ہیں، پاکستان کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا رویہ تبدیل ہوا ہے۔

خیال رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں، جہاں استقبالیہ کے دوران انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close