تازہ ترین خبریں

۳۷ بحرینیوں کو5 سے 15 سال تک قید کی سزا

آل خلیفہ کی نام نہاد عدالت نے بحرین کے ۳۷انقلاب جوانوں کو 5 سے 15 سال تک قید کی سزا سنادی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی اعلی فوجداری عدالت نے 37 بحرینی شہریوں کو 5 سال سے 15 سال تک قید کی سزا سنا دی ہے۔

شہریوں پر آتش گیر مواد رکھنے کا جرم عائد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بحرینی نام نہاد عدالت نے ۴ بحرینوں کو15 سال، ۶ کو10 سال اور 27 افراد کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

بحرین کی عدالت عالیہ نے تین افراد کی سزا کے خلاف اپیل کو مسترد کردیاہے۔

واضح رہے کہ 11 فروری 2011 سے بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ آل خلیفہ کی جانب سے بحرین میں تمام بااثر شخصیات، علمائے دین، سرگرم انسانی حقوق اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری اور قید و بند ملک کے سیاسی میدان کو خالی کرکے افراتفری پیدا کرنے اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو تنہا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close