تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی میں شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا دھرنا، بے قصور شہریوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ


صدر مملکت عارف علوی کی رہائشگاہ کے باہر ہونیوالے احتجاجی دھرنے میں فردوس شمیم نقوی کی تقریر کے دوران جبری گم کردہ افراد کے ورثاء نے مطالبہ کیا کہ انکے جائز مطالبے پر فوری ایکشن لے کر جبری گم کردہ بے قصور شیعہ شہریوں کو فوری رہا کیا جائے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے دھرنے میں آمد۔ حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی کے احتجاجی دھرنے میں مظاہرین کے مطالبات سنے، ایوان میں آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
تفصیلات کے مطابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کراچی رہائشگاہ کے باہر احتجاجی دھرنا کے منتظمین سے ملاقات کرکے یقین دلایا کہ وہ جبری گمشدہ شیعہ افراد کے ورثاء کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ شیعہ مسنگ پرسنز کے متاثرہ خانوادوں کا پیغام آگے پہنچائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ظالم کا تعلق کسی سے بھی ہو، اس کو پکڑنا چاہئیے، جس نے ظلم کیا اس کو جواب دینا ہوگا۔ انکی تقریر کے دوران جبری گم کردہ افراد کے ورثاء نے مطالبہ کیا کہ انکے جائز مطالبے پر فوری ایکشن لے کر جبری گم کردہ بے قصور شیعہ شہریوں کو فوری رہا کیا جائے، ان سے سوال کیا گیا کہ صدر مملکت کب آئیں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close