تازہ ترین خبریںدنیا

عراق میں 900 داعشی دہشت گردوں کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز




عراقی ذرائٰع کا کہنا ہے کہ اس ملک کی عدالت عالیہ نے 900 خطرناک داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں شام سے فرار ہو کر داخل ہونے والے زیرحراست دہشت گرد تنظیم داعش کے 900 خطرناک تکفیری دہشت گردوں کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کردی گئی۔
عراق میں عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز نے مبینہ طورپر داعش کے 900 ’دہشت گردوں‘ کو عراقی حکام کے حوالے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے شام سے آنے والے داعش کے تقریباً 900 دہشت گردوں کی تحقیقاتی دستاویزات وصول کرلی ہیں۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی پر مشتمل خصوصی عدالتیں قائم کردی گئی ہیں۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ’زیر حراست 900 دہشت گردوں میں داعش کے لیڈرز بھی شامل ہیں جن میں سے بعض کیمیائی حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق سے سیکڑوں مرد اور خواتین نے داعش میں شمولیت اختیار کی تھی اور ان کی گرفتاری عمل میں آنے کے بعد سزائے موت سنائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق زیرحراست داعشی دہشت گردوں میں متعدد غیرملکی بھی شامل ہیں جن میں سے ۱۲ کا تعلق فرانس سے بتایا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ عراق پہلے بھی اپنی سرزمین سے داعش کا حصہ بننے والے سیکڑوں مرد اور خواتین کو سزائے موت دے چکا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close