تازہ ترین خبریںدنیا

سلامتی کونسل نے مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دے دیا


سلامتی کونسل کی کمیٹی نے مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی ہے۔
چین کی جانب سے تکنیکی اعتراض ختم کئے جانے کے بعد سلامتی کونسل کی 1267 پابندی کمیٹی نے کالعدم جیش محمد کے قائد مسعود اظہر کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ۔
سلامتی کونسل نے مسعود اظہر کے اثاثے منجمد کردیے اور ان کے سفر اور ہتھیار رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
کونسل کی کمیٹی نے مسعود اظہر پر پابندی کو پلوامہ حملے اور کشمیری حق خودارادیت سے منسلک کرنے کی کچھ ممالک کی تجویز مسترد کردی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد 27 فروری کوفرانس،برطانیہ اور امریکا نے پیش کی تھی، لیکن چین نے اس قرارداد پر تکنیکی اعتراض اٹھایا تھا۔
اب تکنیکی اعتراض ختم کئے جانے کے بعد سلامتی کونسل نے مسعود اظہر پر پابندی عائد کردی ہے،ان کے اثاثے منجمد کرنے کے ساتھ دوران سفر ہتھیار رکھنے پر پابندی ہوگی،لگائی گئی تمام پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close