اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںپاکستانگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے یوم الحاق پاکستان پرعلامہ ساجد نقوی کا قوم کے نام پیغام


علامہ ساجد نقوی نے گلگت بلتستان کے یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہےکہ گلگت بلتستان کے عوام نے آزادی کی جنگ لڑنے کے بعد پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کیااور علاقے کو پلیٹ میں رکھ پاکستان کے حوالے کردیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، علامہ ساجدعلی نقوی نے گلگت بلتستان کے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جی بی عوام کو اتنا ہی پاکستانی سمجھنا چاہیے جتنا پاکستان کے چاروں صوبوں میں رہنے والے خود کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے اپنےپیغام میں کہا ہے کہ افسوس 70سال سے زائد عرصہ گزر گیا آج بھی گلگت بلتستان کی سرزمین بے آئین اور وہاں کے شہری بے شناخت ہیں، قومی اسمبلی، سینیٹ سمیت تمام انتظامی معاملات میں گلگت بلتستان کے عوام کو حق نہیں دیا گیا، ان کے بنیادی آئینی حقوق کےلئے ہم پہلے بھی کوشاں رہے اور اب بھی اپنی یہ کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان کو ملک کے پانچویں صوبہ کا درجہ دیا جائے، موجودہ تناظر خصوصاً سی پیک جیسے بڑے منصوبے کے حوالے سے بھی گلگت بلتستان غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، گلگت بلتستان ہی سی پیک کا گیٹ وے ہے، اس لئے ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق کا بنیادی حق دے کر بڑی نوید سنائی جائے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close