تازہ ترین خبریں

یمن صالح الصماد کے تشییع جنازہ میں لاکھوں شریک

یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت صنعا میں لاکھوں شہری صالح الصماد کے تشییع جنازہ میں شریک ہیں اور آل سعود اور آل یہود کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی جارہی ہے۔

المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آل سعود کے لڑاکا طیاروں کے فضائی حملے میں شہید ہونے والے یمنی رہنما صالح الصماد کے تشییع جنازے کے مراسم میں لاکھوں افراد شامل ہیں،امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب کے خلاف سخت نعرہ بازی کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تشییع جنازے میں اعلی حکام کے علاوہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے لوگ بھی شریک ہیں

دوسری طرف سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے مظاہرین کو دھماکانے کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی جنگی جہازوں نے بعض علاقوں پر بمباری ہے کی ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد خاک و خوں میں غلطاں ہوگئے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close