تازہ ترین خبریںپاکستان

عمران خان روزانہ بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس 2 بار ہیلی کاپٹر سے آتے جاتے ہیں، خورشیدشاہ

پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالا تک دن میں 2 بار ہیلی کاپٹر سے آتے جاتے ہیں جس کے اخراجات 3 لاکھ روپے ہیں۔

اسلام کی رپورٹ کے مطابق، خورشید شاہ نے بلور ہاؤس پشاور میں ہارون بلور کے اہلخانہ سے  تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ابھی تک کوئی نئی بات نہیں کی، وزرا پہلے بھی اکنامی پلس میں سفرکرتےتھے اوران کے باہرعلاج کرانے پر بھی پابندی تھی، حکومت پرانی چیزوں کوسرخی پاؤڈرلگا کرانہیں نئے اقدامات قرار دے رہی ہے، چھوٹےچھوٹے اعلانات سے کچھ نہیں ہوگا بڑے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ جاتے ہوئے دن میں 2 مرتبہ ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں اور ایک ٹرپ 3 لاکھ کا ہوتا ہے، وہ آج بھی 11 گاڑیوں کے پروٹوکول میں سفر کرتے ہیں، ان کے دعوے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے بجائے پیچھے دھکیل رہے ہیں، ہم 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریوں کے وعدے عمران خان کو بھولنے نہیں دیں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ صدرِ کے لئے پیپلزپارٹی نےایسا نام دیا ہے جو پاکستان کے لیے اثاثہ ثابت ہوگا، ان پر کوئی الزام نہیں اور (ن) لیگ نے بھی ان  کے نام پرکوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ طریقہ کار پر اعتراض کیا جسے ہم بھی تسلیم کرتے ہیں، پی ٹی آئی کو بھی چاہیئے کہ وہ اعتزاز احسن کی حمایت کرے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close