تازہ ترین خبریںپاکستان
پاکستان میں عیدالاضحی کی چھٹیوں کا اعلان
حکومت پاکستان نے عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حکومت پاکستان نے عیدالاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے وزارات داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات 12 اگست بروز پیر سے 15 اگست جمعرات تک ہوں گی، جب کہ سرکاری دفاتر 17 اگست کو کھلیں گے۔