تازہ ترین خبریں

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان

حکومت پاکستان نے ملک بھرمیں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت پاکستان نے طبی سہولیات سے محروم عوام کی مشکلات میں کمی کے بجائے پریشانیوں میں اضافہ کرتے ہوئے ادویات کی قیمتیں بڑھا دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے رجسٹرڈ ادویات کی قیمتو ں میں سالانہ اضافے کے باضابطہ احکامات جاری کردیئے۔

ادویات کی قیمتوں میں 2.08 فیصد اور نان شیڈول ادویات کی قیمتوں میں 2.91 فیصد جبکہ  5 روپے سے کم مالیت کی دوا کی قیمت میں 4.16 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹرڈرگ پرائس کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ڈرگ پالیسی 2015ء کے مطابق کنزیومر انڈکس پرائس کی سالانہ شرح کے مطابق کیا گیا ہے تاہم ادویات کی قیمت میں اضافے کا اطلاق عدالت میں قیمتوں میں اضافہ کے لیے دائر مقدمات پر نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فارما سیوٹیکل کمپنیاں ادویات کی قیمت میں اضافہ کرنے کے 15 دن کے اندر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو رپورٹ بھجوائیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close