تازہ ترین خبریںدنیا

شمالی عراق میں ترک لڑاکا طیاروں کی ایک بار پھر بمباری


شمالی عراق میں ترک فوج کے لڑاکا طیاروں نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ترک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی عراق میں شدت پسند تنظیم پی کےکے، کے متعددخفیہ پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا۔
ترک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ فضائی کارروائی میں اسلحہ کے متعدد ذخائربھی تباہ ہوئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں شدت پسند تنظیم پی کےکے، کے ۲جنگجو ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ ترک فوج نے شمال عراق میں اس سے قبل بھی متعدد بار حملے کئے ہیں۔کرد باغی گروپ PKK کے خلاف ترکی نے شام اور عراق میں کارروائیاں کی ہیں۔
خیال رہے کہ Pkkکے باغیوں کو عراق میں اپنے اڈوں سے ترکی میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے ایک عرصے سے عراقی سرحد پر پہاڑی دروں کو کنٹرول کرنا ہی ایک مؤثر طریقہ سمجھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شمالی عراق میں ترک لڑاکا طیاروں کی بمباری میں اب تک Pkkکے 120 افراد مارے گئے ہیں

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close