تازہ ترین خبریںدنیاکشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ مزید 4 کشمیری مسلمان شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ظلم و بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بھاتی فوج نے آپریشن کے نام پر مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے ڈرامڈورا اور کیگام کے علاقوں کا محاصرہ کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی۔
قابض فورسز نے آپریشن کا ڈھونگ رچاتے ہوئے فائرنگ کر کے 4 افراد کو شہید کردیا اور دعویٰ کیا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔
بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی جب کہ واقعے کے خلاف مقامی افراد نے شدید احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع بارامولا کے علاقے اڑی میں قابض بھارتی فوج نے آپریشن کے نام پر ایک نوجوان کو شہید کیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ قابض فورسز کی جانب سے 34 افراد کو شہید کیا گیا جن میں بیشتر نوجوان تھے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم و بربریت پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close