تازہ ترین خبریں

عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل سے ملاقات

شام کے علاقوں حمص، حسکہ اور ریف دمشق کے کئی قبیلوں کے سرداروں کے ایک وفد نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل سے ملاقات کی جس میں اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا: ہم شامی عوام کے دوست نہیں بلکہ بھائی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ایران کے عوام تحمیلی جنگ کے دوران شام کی حکومت اور عوام کی جانب سے کی گئی حمایتوں کو کبھی بھول نہیں سکتے۔ وہ جنگ جس میں ایک طرف ایران اکیلا ملک تھا اور دوسری طرف تمام عربی و غربی ممالک ایک ساتھ اکٹھا تھے لیکن حافظ اسد اور شامی عوام نے ایران کا ساتھ دیا۔
حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے شام کے موجودہ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا: وہ تمام ممالک آج بھی شامی نظام حکومت کے خلاف صف آرا ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ شامی حکومت کا تختہ الٹ دیں۔
انہوں نے کہا: جس طرح حافظ اسد نے جنگ کے دوران ایران کی حمایت کی اسی طرح آج ایران رہبر انقلاب کی رہنمائی سے شام کی حمایت اور مدد کر رہا ہے۔
شام میں ایران کے سابق سفیر نے ایران کی جانب سے شام کو جاری حمایتوں کی اصلی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ شام صہیونیت کے مقابلے میں فرنٹ لائن پر ہے اور کہا: یہ حمایتیں جاری رہیں گی جب تک کہ سرزمین شام تکفیریت کے ناپاک وجود سے پاک ہوتی۔
آقائے اختری نے آخر میں ایک بار پھر شامی قبیلوں کے سرداروں کی ایران آمد پر قدر دانی کی اور کہا اس ملک کا مستقبل آپ لوگوں کا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ انشاء اللہ بہت جلد اس ملک میں امن و امان قائم ہو گا۔
اس ملاقات کے آغاز پر شامی قبیلوں کے سرداروں نے ایران کی شام کے تئیں جاری حمایتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر رہبر انقلاب، حکومت اور ایران کے عوام کی بے انتہا حمایتیں نہ ہوتیں تو تکفیری دھشتگرد عربی اور غربی ممالک کی پشتپناہی میں اس ملک پر قبضہ کر چکے ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا: دھشتگردوں نے اس ملک کی تنصیبات کو نابود کردیا ہے ہزاروں افراد کو خاک و خوں میں غلطاں کیا ہے اور صیہونی ریاست عربی غربی ممالک کی آڑ میں دھشتگردوں کی کھلی حمایت کر کے اسلامی مزاحمت کو کمزور بنانا چاہتی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close