تازہ ترین خبریںدنیا

امریکی صدر کی لندن کے پاکستانی نژاد میَر کے خلاف ہرزہ سرائی


امریکی صدر کا کہناہے کہ صادق خان برطانوی قوم کے لیے ذلت اور رسوائی کا سبب بن رہے ہیں اور وہ لندن شہر کے لیے مکمل طور پر تباہ کن ثابت ہو رہے ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے ایک ہی دن میں پُرتشدد واقعات میں 3 افراد کی ہلاکت اور 3 افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس یا ہمدردی کرنے کے بجائے روایتی نفرت اور الزام تراشی سے کام لیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ لندن کو فوری طور پر نئے میئر کی ضرورت ہے، صادق خان لندن کو تباہ کر دیں گے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ دورہ برطانیہ سے قبل صادق خان کو تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں۔
میئر صادق خان کے ترجمان کا جوابی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میئر اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں اور وہ اپنا وقت اس نوعیت کی ٹویٹس کا جواب دینے میں ضائع نہیں کریں گے اور وہ کسی بحث میں پڑنے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینا زیادہ ضروری سمجھتے ہیں۔
دوسری جانب لیبر پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن نے صدر ٹرمپ کے بیان کو انتہائی ناگوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ہلاک ہونے والے افراد کے المیے کو میئر پر تنقید کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close