تازہ ترین خبریں

پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے دس داعشی دھشتگرد عناصر کو گرفتار کر لیا

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے بدھ کے دن ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے آپریشن کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کے دس عناصر گرفتار ہوئے ہیں۔ اس بیان کے مطابق حالیہ چھ مہینوں کے دوران پاکستانی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے پانچ سو اکیاسی دہشت گردوں کو گرفتار کیا جبکہ چوراسی دہشت گرد مختلف آپریشنوں کے دوران ہلاک ہوئے۔

اس بیان میں مزید آیا ہے کہ دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی اور طالبان ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ملک میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ پاکستان میں بدامنی میں شدت پیدا ہونے کے بعد اس ملک کی حکومت اور فوج نے حالیہ مہینوں کے دوران دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی پیدا کر دی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close