تازہ ترین خبریں
ملتان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3دہشت گرد گرفتار
صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں سیکیورٹی فورسز نےکارروائی کرکے 3دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
اسلام نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے3 دہشتگردوں و حراست میں لے لیا، دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملتان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار کرلئے،دہشت گردوں کو کھیڑہ چوک ملتان سے گرفتارکیاگیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد سیکیورٹی اداروں کے افسران اور حساس مقامات کونشانہ بناناچاہتے تھے ،گرفتاردہشتگردوںکے قبضے سے دھماکا خیزمواد،فنڈزاکٹھاکرنے کی رسیدیں اور دیگر موادبرآمدہوا ہے۔