تازہ ترین خبریںکشمیر

مقبوضہ کشمیرکے علاقےشوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، مزید 2 مظلوم کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی نہیں رک سکی،آئے دن اس کے ظلم و جبر کا کوئی نہ کوئی کشمیری نشانہ بنتا ہے۔
معصوم کشمیریوں کے لہو سے بھارتی فوج اپنے ہاتھ مسلسل رنگ رہی ہے جبکہ اقوام عالم بے حسی اور خاموشی سے یہ موت کا کھیل دیکھ رہی ہیں۔
کشمیری ذرائع کا کہنا ہے بھارتی فوج نے رات گئے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کا محاصرہ کیا اور وہاں گھر گھر کی تلاشی لی۔
شوپیاں میں گھر گھر کی تلاشی کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے گزشتہ ماہ (مئی میں) 34 کشمیریوں کو شہید کیا، جبکہ 601 کشمیری فائرنگ، پیلٹ گنز اور شیلنگ سےزخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں خاتون سمیت 156 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، 5خواتین کو زیادتی کانشانہ بنایا گیا اور 39گھروں کو تباہ کیا گیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close