تازہ ترین خبریںدنیا

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ، 23 اہلکار ہلاک


شمال مغربی افغانستان میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرکے 23 اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے مسلح افراد نے مختلف چک پوسٹوں پر حملہ کرکے 23 اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔
صوبہ ” غور” کے گورنرکے ترجمان «عبدالحی خطیبی» کا کہنا ہے کہ مسلح جنگجووں نے پولیس اور عوامی رضار فورسز کے جوانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہوگئے۔
”لوگر” صوبائی کونسل کے رکن محمد ناصر غیرت کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف مسلح افراد نے ”برکی برک” چک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں 5 اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
محمد ناصر نے مزید کہا کہ طالبان نے ایک بکتربند گاڑی اور بھاری مقدار میں خودکار اسلحے پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
دوسری طرف طالبان نے ”لوگر” حملے کی ذمہ داری کو قبول کرلی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close