تازہ ترین خبریںکشمیر
مقبوضہ کشمیر میں ایک اور کشمیری مسلمان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ ایک اور کشمیری مسلمان شہید ہوگئے
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق،بھارتی فوج نے آج صبح مقبوضہ کشمیر کےضلع کلگام کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے ایک کشمیری کو شہید کر دیا۔
کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی انتظامیہ نے کلگام میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے، جبکہ گزشتہ روز بھی قابض بھارتی فوج نے اننت ناگ میں 2 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔



