تازہ ترین خبریںپاکستان

امریکی ڈالر میں کمی کا رجحان جاری


کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا رحجان جاری ہے، ہفتے کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید میں مزید 1 روپے اور قیمتِ فروخت میں 50 پیسے کی کمی ہوئی۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈالر کے تیزی سے اونچی اڑان بھرنے کے بعد آہستہ آہستہ نیچے آنے کا سفر جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 150 روپے سے نیچے آ گیا، جہاں ڈالر کی قیمت 149 روپے 90 پیسے ہو گئی، تین کاروباری سیشنز میں ڈالر 2 روپے 5 پیسے سستا ہوا ہے۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 98 پوائنٹس کے اضافے سے 35802 ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید میں 1 روپے اور قیمتِ فروخت میں 50 پیسے کی کمی کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید 151 روپے سے گھٹ کر 150 روپے اور قیمت فروخت 151 روپے 50 پیسے سے گھٹ کر 151 روپے ہو گئی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close