تازہ ترین خبریںدنیا

نائیجیرین فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ، 25 اہلکار ہلاک


شمال مشرقی نائجیریا میں شرپسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرکے 25 اہلکاروں کو ہلاک کردیاہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے شمال مشرق میں بوکو حرام دہشت گردوں کے حملے میں کم سے کم 25 فوجی اور متعدد شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
رائٹرز نے خبر دی ہے بورنو ریاست کے ایک گاؤں میں مہم کے دوران جب فوجی گاؤں کے باشندوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تو بوکو حرام کے دہشت گردوں نے انہیں گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 25 فوجی اور متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا میں تکفیری دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خودکش حملوں اور اغوا کے واقعات آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close