تازہ ترین خبریںدنیا

فلسطین: غزہ اور مغربی کنارے کے محاصرے کا اعلان


صیہونی فورسز نے اسرائیل میں انتخابات کے اختتام تک مقبوضہ غزہ اور مغربی کنارے کو اگلے منگل پر محاصرے میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل میں رواں ہفتے عام انتخابات کا انعقاد ہوگا، الیکشن کا آخری مرحلہ 9 اپریل کو ہوگا ، جس کے باعث ظالم اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ غزہ و مغربی کنارے کو محاصرے میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
اسرائیلی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ صیہونی فورسز کی جانب سے آئندہ منگل تک مذکورہ علاقوں میں آمد و رفت معطل رہے گی۔
مقامی میڈیا کے مطابق مقبوضہ غزہ کی گزرگاہ کو بھی الیکشن تک بند کیا جارہا ہے کہ صرف انتہائی حساس طبی مسائل کی صورت میں غزہ سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا کہ ہے کہ جو فلسطینی شہری بیماری کے باعث غزہ سے باہر جانا چاہے گا اسے نام نہاد حکومتی کورڈنیٹر سے اجازت طلب کرنا ہوگی۔
خیال رہے کہ غاصب اسرائیل کی ظالم فورسز اسرائیل میں ہونے والی تعطیلات اور صیہونی تہوارات کے موقع پر بھی مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کو محاصرے میں لے لیتا ہے جس کے باعث مظلوم فلسطینی عوام کی آمد و رفت اور روز مرہ کے معاملات متاثر ہوتے ہیں

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close