تازہ ترین خبریںدنیا

بحرین کی نام نہاد عدالت نے مزید دو شہریوں کو سزائے موت سنا دی


بحرین کی بادشاہی عدالت نے مزید دو شہریوں کو سزائے موت دینے کے حکم نامے کی تصدیق کردی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی ذرائع کا کہنا ہے کہ بادشاہی نام نہاد عدالت نے دو شہریوں کو سزائے موت جبکہ مزید 47 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

بحرین کی عدالت نے دسیوں افراد کے خلاف دہشت گردی کے الزام میں قید کی سزا کی بھی تصدیق کردی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے اشاروں پر چلنے والے بحرینی حکام کی نام نہاد عدالت نے 47 افراد کی شہریت منسوخ   اور ۱۹ افراد کو عمر قید جبکہ 35 افراد کو 5- 15 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔

 بحرینی شہریوں کا کہنا ہے کہ ان افراد پر قتل، اقدام قتل اور غیرقانونی طورپر اسلحہ رکھنے کے من گھڑت الزامات لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس 2011 سے اس ملک میں آل سعود کی حمایت یافتہ آل خلیفہ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، بحرینی شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ملک میں جاری سیاسی انتقام کا خاتمہ کیا جائے اور تمام شہریوں کو برابری کے سطح پر حقوق دیئے جائیں۔

خیال رہے کہ بحرین شیعہ اکثریتی ملک ہے جہاں سعودی عرب اور اسرائیل کی حمایت سے اپنے ہی شہریوں کے خلاف غیرانسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔

آل خلیفہ کو سعودی عرب اور بعض خلیجی ممالک کے علاوہ اسرائیل کی خفیہ حمایت حاصل ہے۔

بحرینی شہریوں کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو روکنے کے لئے پاکستانی فورسز استعمال کئے جارہے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close