تازہ ترین خبریںپاکستان

رضا باقر پاکستان کا قابل فخرسپوت ہے، فردوس


معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے اعلیٰ غیر ملکی تعلیمی اداروں سے فارغ تحصیل ڈاکٹر رضا باقر پاکستان کا قابل فخر سپوت ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے ڈاکٹررضا باقر پاکستان کا بیٹا، ملکی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لیے عمران خان کے شانہ بشانہ معاشی محاذ پر آن پہنچا، انہیں خوش آمدید کہتے ہیں،انہوں نے آئی ایم ایف سے استعفیٰ دیدیا ،اب پا کستان کی خدمت کرینگے۔ اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اعلیٰ غیر ملکی تعلیمی اداروں سے فارغ تحصیل ڈاکٹر رضا باقر پاکستان کا قابل فخر سپوت ہے۔
واضح رہے کہ رضا باقر آئی ایم ایف سے استعفیٰ دے کر پاکستان کی خدمت کے لئے آئے ہیں۔
فردوس کا کہنا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے دنیا کے اعلیٰ اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے ذہین پاکستانیوں پر پاکستان اپنے دروازے بند کر دے؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں صلاحیت کی قدر کی جاتی ہے،اب وہ دور گیا جب بھائی وزیراعلیٰ، بھتیجا کارمختار، بیٹی نائب وزیراعظم، سمدھی وزیر خزانہ ہوا کرتا تھا۔
،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تین دہائیوں سے قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے سابق گورنر اسٹیٹ بنک کے جانے سے کیوں افسردہ ہیں؟دوسری جانب وفاقی حکومت کے ترجمان نے میڈیا کے بعض حصوں کی طرف سے نئے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے بارے میں چلائی گئی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان نے ڈاکٹر رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک تعیناتی عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) سے استعفیٰ دینے کے بعد کی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close